Roze News تازہ ترین ایران امریکی زمینی حملے کے منصوبے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی جنرل
تازہ ترین دنیا

ایران امریکی زمینی حملے کے منصوبے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی جنرل

ایران امریکی زمینی حملے کے منصوبے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی جنرل

ایران امریکی زمینی حملے کے منصوبے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی جنرل

 

تہران: ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کے سینئر عہدیدار بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نے کہا ہے کہ ایران بیرونی حملے کے نتیجے میں ریاست کے انہدام کے خطرے سے آگے نکل چکا ہے، ملک پر دوبارہ فوجی حملے کا امکان اب بھی موجود ہے۔

ایرانی جنرل کے مطابق ایرانی افواج امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کسی بھی نئی فوجی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے فوجی دستوں اور عسکری وسائل کی تعیناتی کا نظام بہتر بنا لیا ہے، جس سے ممکنہ حملوں کے خلاف دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

یداللہ جوانی نے مزید کہا کہ ایران کا نیا دفاعی نظام امریکی زمینی حملے کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی افواج ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

Exit mobile version