برترین شکست اور ناکامیوں کے بعدامریکا ایران پراب زمینی حملہ کیجرات نہیںکرسکتا،ایرانی عسکری قیادت تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

برترین شکست اور ناکامیوں کے بعدامریکا ایران پراب زمینی حملہ کیجرات نہیںکرسکتا،ایرانی عسکری قیادت

امریکا ایران پراب زمینی حملہ کیجرات نہیںکرسکتا،ایرانیعسکری قیادت

امریکا ایران پراب زمینی حملہ کیجرات نہیںکرسکتا،ایرانیعسکری قیادت

امریکی فوج کی جانب سے ایران پر زمینی حملے کی قیاس آرائیوں پر ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا۔

جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ ایران پر حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، زمینی حملے کی باتیں امریکی میڈیا کا پروپیگنڈا ہیں، امریکا نتائج جانتا ہے، اس لیے ایسے اقدام سے گریز کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کی صورت میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی گرفتار ہو سکتے ہیں، عراق اور افغانستان جنگوں پر امریکا نے کھربوں ڈالر خرچ کیے، لیکن امریکا کو آخرکار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے۔

Exit mobile version