امریکا اقتصادی جنگ کی طرح فوجی محاذ میں بھی ناکام ہوگا: محسن رضائی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکا اقتصادی جنگ کی طرح فوجی محاذ میں بھی ناکام ہوگا: محسن رضائی

امریکا اقتصادی جنگ کی طرح فوجی محاذ میں بھی ناکام ہوگا: محسن رضائی

امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، محسن رضائی

 

تہران: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ امریکا اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا جیسے فوجی محاذ میں ناکام رہا۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکی بحری ناکہ بندی سے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔

محسن رضائی نے کہا کہ پابندیوں کے اثرات کو امریکی کامیابی قرار دینا بے بنیاد ہے، امریکا جنگ کے مستقل خاتمے اور پابندیاں اٹھانے کی شرائط تسلیم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرائط تسلیم ہونے تک ایران آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولے گا، ایران دباؤ یا دھمکیوں کی وجہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Exit mobile version