روس یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کا دعویٰ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

روس یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کا دعویٰ

روس یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کا دعویٰ

روس یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کا دعویٰ

 

کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق روس یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

صدر زیلنسکی نے اپنے تازہ خطاب میں کہا کہ یوکرین کے سکیورٹی ادارے اور فضائیہ ممکنہ روسی حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، تاہم دفاعی صلاحیتوں کے مطابق ہی کارروائی کی جا سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی حملے کے خطرے کے پیش نظر یوکرین کو امریکا، یورپ اور دیگر اتحادی ممالک سے مزید دفاعی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ یوکرین کی مدد کے لیے سیاسی عزم کا مظاہرہ کیا جائے۔

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ روسی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری دفاعی وسائل کی فراہمی کے ساتھ سیاسی حمایت بھی انتہائی اہم ہے۔

Exit mobile version