ایران کے قشم جزیرے میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران کے قشم جزیرے میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

ایرانی جزیرے پر حملہ

ایرانی جزیرے پر حملہ

 

ایران کے قشم جزیرے میں متعدد شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد خطے میں پہلے سے موجود تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے جزیرے قشم کے قریب سمندر کے اندر سنے گئے، فوری طور پر کسی حملے سے متعلق تصدیق نہ ہوسکی۔

مشرقِ وسطیٰ کے سمندری اور فضائی حدود میں جاری اس شدید تنازع نے خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کو انتہائی تشویشناک بنا دیا ہے۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں اسپیکر باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے شرکت کی، اجلاس میں ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version