پولیس اہلکاروں نے زیرسمندر عجیب اشیا دیکھ کر 2 ہزار سال پرانے نوادرات دریافت کرلیے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

پولیس اہلکاروں نے زیرسمندر عجیب اشیا دیکھ کر 2 ہزار سال پرانے نوادرات دریافت کرلیے

پولیس اہلکاروں نے زیرسمندر عجیب اشیا دیکھ کر 2 ہزار سال پرانے نوادرات دریافت کرلیے

پولیس اہلکاروں نے زیرسمندر عجیب اشیا دیکھ کر 2 ہزار سال پرانے نوادرات دریافت کرلیے

 

تصور کریں کہ آپ سمندر میں غوطہ لگائیں اور ہزاروں سال پرانے نوادرات کو دریافت کرلیں تو پھر؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر اٹلی میں حقیقت میں پولیس اہلکاروں نے ایسی ہی دریافت کی۔انہوں نے زیرسمندر 2 ہزار برسوں سے موجود رومی سلطنت کے عہد کے نوادرات کو دریافت کیا۔

 

ان نوادرات کو اٹلی کے جزیرے ساردینیا کے ساحلی علاقے میں دریافت کیا گیا۔مقامی پولیس کے ہیڈ کوارٹز میں اس دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اہلکاروں کا تعلق ساردینیا کے علاقے Olbia سے تھا۔یہ اہلکار زیر آب حفاظتی آپریشن کر رہے تھے جب انہوں نے تاریخی اشیا کو دیکھا۔

انہوں نے پہلے ایک مٹی کے برتن کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے کو دیکھا جس کے بعد انہوں نے دوسری بار غوطہ لگا کر دیگر اشیا کو دریافت کیا۔اس دریافت کے نتیجے میں اس سمندری خطے میں زیادہ تفصیلی آپریشن کیا گیا۔حکام کے مطابق ہم نے وہاں سے بتدریج 3 مٹی سے بنے نوادرات کو دریافت کیا گیا جبکہ دیگر اشیا کو بھی باہر نکالا گیا۔

ان نوادرات کو محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کے پاس بھیجا گیا۔اس مقام کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں سے ایک میں گھنی سمندری گھاس میں ایک صراحی کو دیکھا جاسکتا ہے۔زمانہ قدیم میں اس طرح کی صراحی کو زیتون کے تیل یا اجناس سمیت دیگر اشیا کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ نوادرات رومی جمہوریہ کے زوال اور رومی سلطنت کے آغاز کے عہد سے تعلق رکھتے ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ ابتدائی تجزیے سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ پہلی صدی قبل مسیح سے پہلی صدی عیسوی کے درمیان سے تعلق رکھنے والے نوادرات ہیں۔

 

 

Exit mobile version