اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ

اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ

اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی ہے کہ اگر ایران رواں ہفتے پیش آنے والے فلائی دبئی واقعہ سے منسلک پایا گیا تو تہران کو بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اماراتی پرواز میں کپتان پر چاقو سے حملہ کرنے والے شریک پائلٹ کو ایران سےجوڑنے کی کوشش کی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور مبینہ طور پر واقعہ میں ملوث پائلٹ کا ایران سے تعلق ہو سکتا ہے۔اس سوال پر کہ آیا پاسداران انقلاب نے کوپائلٹ کو وہاں بھیجا تھا یا وہ خود ہی انتہاپسندی کا شکار ہوا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ممکن ہے، اگر ایران رواں ہفتے پیش آنے والے فلائی دبئی واقعہ سے منسلک پایا گیا تو فکر نہ کریں، ایران پر بہت سخت حملہ کیا جائے گا۔

اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کوپائلٹ کا کسی طرح ایران سے تعلق ہے۔تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا معاملہ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو جائیں گی، اور یہ معاملہ تقریباً ابھی ختم ہو چکا ہے، ہم آبنائے ہرمز سے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ تیل نکال رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران یا تو ایک انتہائی منصفانہ معاہدے پر دستخط کرے گا یا پھر اس کا وجود مزید باقی نہیں رہے گا۔

Exit mobile version