میلانیا ٹرمپ نے بارہا اپنے اسٹائل اور ظاہری حسن سے سب کی توجہ حاصل کی ہے اور ان کی عمر کو مات دینے والی خوبصورتی کو بہت سراہا جاتا ہے۔
آئرش اسٹار کے مطابق سلووینیا سے تعلق رکھنے والی سابقہ ماڈل جو اس سال 56 برس کی ہو چکی ہیں۔ وہ مصروف ترین شیڈول اور خاتون اول کی حیثیت سے چیلنجنگ ذمہ داریوں کے باوجود چمکتی جلد اور فٹ جسم کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جس سے ان کے طرز زندگی کے بارے میں تجسس پیدا ہوتا ہے۔
وہ ماضی میں اپنے بیوٹی رازوں کے بارے میں بتا چکی ہیں تو یہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی فٹ رہنے کی روٹین کے بارے میں سب کچھ موجود ہے۔
سابقہ ماڈل کے طرز زندگی میں جلد کو مسلسل نمی فراہم کرنا ایک لازمی حصہ تھا اور 50 کی دہائی میں بھی یہ ان کی اولین ترجیح ہے
سنہ2011 میں میلانیا نے خود اپنی جلد کی دیکھ بھال کی مکمل روٹین بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب میں صبح اٹھتی ہوں تو خود کو تروتازہ کرنا پسند کرتی ہوں اور ٹانک لگاتی ہوں جس میں وٹامن سی ہو اور پھر آکسیجن کریم جس میں وٹامن اے، سی اور ای شامل ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا تھا کہ یہ ان کے لیے بہت اہم ہے تاکہ ان کی جلد سارا دن موئسچرائز رہے۔
انہوں نے اپنی رات کی روٹین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں میک اپ صاف کیے بغیر کبھی نہیں سوتی اور رات کو اپنی جلد کا بہت خیال رکھتی ہوں۔
خاتون اول نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں گھر میں ذاتی اسپا کی سہولت میسر ہے جو مینی کیور، پیڈی کیور اور مساج کی سہولیات سے مکمل طور پر آراستہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اگرچہ میلانیا قدرتی طور پر بے داغ اور جھریوں سے پاک جلد کی مالک نظر آتی ہیں لیکن یہ بات مشہور ہے کہ 55 سالہ خاتون اول فل میک اپ کو ترجیح دیتی ہیں۔
دھوپ میں نکھری رنگت کے ساتھ بولڈ اسموکی آئی ان کا پسندیدہ لک ہے جیسا کہ ان کی میک اپ آرٹسٹ نکول برائل نے تصدیق کی ہے۔
انہوں نے ٹیلی گراف کو بتایا کہ میں ان کے ہونٹوں پر کبھی زیادہ گہرا میک اپ نہیں کرتی کیونکہ ان کے اسموکی آئی میک اپ کے ساتھ یہ بہت زیادہ بھاری لگے گا۔
دبلے پتلے جسم کو برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا ضروری ہے حالانکہ ایک بچے کی ماں بہت زیادہ سخت ڈائٹ پلان سے گریز کرتی ہیں۔
میلانیا نے 2012 میں ریفائنری 29 کو بتایا کہ وہ صبح سویرے اسموتھیز کو ترجیح دیتی ہیں، یہ کوئی ڈائٹ نہیں ہے میں صرف صحت مند کھانا پسند کرتی ہوں کیونکہ میں بہتر محسوس کرتی ہوں اور زیادہ توانائی رکھتی ہوں۔
اسنیکنگ کے بارے میں ان کا انداز بھی بہت سادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا کوئی خاص اسنیک نہیں ہے جو میں ہمیشہ کھاتی ہوں۔ اگر میں اسنیک کروں تو شاید پھل یا تھوڑی سی چاکلیٹ کھا لوں کیونکہ میرے خیال میں آپ کے جسم کو اس کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
میلانیا اپنے فعال طرز زندگی کے لیے جانی جاتی ہیں جیسا کہ اگست 2022 میں جی کیو انٹرویو میں بتایا گیا۔
وہ اپنی روزمرہ کی روٹین میں ٹخنوں پر وزن (اینکل ویٹ) کا استعمال کرتی ہیں جو امریکن کونسل آن ایکسرسائز کے مطابق کیلوریز جلانے کا ایک سادہ لیکن مؤثر طریقہ ہے۔
یاد رہے کہ سلووینیا میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی اور پھر میلان اور پیرس میں کام کیا۔ وہ سنہ 1996 میں امریکا شفٹ ہوئیں۔ وہ وگ، وینٹی فیئر، جی کیو جیسے بڑے میگزینز کے لیے فوٹو شوٹس کر چکی ہیں۔ ایک اداکارہ کے طور پر انہوں نے کوئی فلمی کیریئر نہیں اپنایا تاہم صرف ایک 2 بار ٹی وی شوز میں بطور ماڈل/مہمان مختصر نظر آئی ہیں۔ علاوہ ازیں وہ سنہ 2000 میں ایک فلم زولینڈر میں مہمان اداکارہ کے طور پر بھی جلوہ افروز ہوئی تھیں۔
میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شادی 22 جنوری 2005 کو ہوئی تھی۔ ان کی ملاقات سنہ 1998 میں نیویارک میں ایک فیشن پارٹی کے دوران ہوئی تھی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2004 میں ان کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ شادی کی مرکزی تقریب فلوریڈا کے پام بیچ میں ایپیسکوپل چرچ آف بیتھسڈا بائی دی سی میں منعقد ہوئی جس کے بعد مار-اے-لاگو میں ایک شاندار استقبالیہ دیا گیا تھا اور یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری جبکہ میلانیا کی پہلی شادی تھی۔ دونوں کے ایک صاحبزادے ہیں بیرن ٹرمپ جن کی عمر تقریباً 20 سال اور 6 ماہ ہے۔ وہ اس وقت نیویارک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کے 3 اور بچے پہلی اہلیہ ایوانا سے ہیں۔ ان میں جونیئر ڈونلڈ ٹرمپ عمر 48 سال، ایوانکا ٹرمپ 44 سال اور ایرک ٹرمپ 42 سال شامل ہیں۔ جبکہ 32 سالہ ٹفنی ٹرمپ دوسری اہلیہ مارلا میپلز سے ہیں۔
