کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔حادثہ سینٹ بریجید-ڈی آئیبرویل کے علاقے میں پیش آیا، جو مونٹریال سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر دوپہر تقریباً 2:30 بجے گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے اور چاروں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک نجی ہیلی کاپٹر تھا۔
متاثرین کی شناخت فوری طور پر جاری نہیں کی گئی۔ حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔تحقیقات مکمل ہونے تک حادثے کی حتمی وجہ کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا ہے۔
