آخری سانس تک فلسطینیوں کیلیے جدوجہد جاری رکھیں گے، اردوان کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

آخری سانس تک فلسطینیوں کیلیے جدوجہد جاری رکھیں گے، اردوان کا اعلان

آخری سانس تک فلسطینیوں کیلیے جدوجہد جاری رکھیں گے، اردوان کا اعلان

آخری سانس تک فلسطینیوں کیلیے جدوجہد جاری رکھیں گے، اردوان کا اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے آخری سانس تک فلسطینیوں کو انصاف دلانے کیلیے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ترک صدر نے اپنے حالیہ بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جنگی مجرم نیتن یاہو کی جگہ اقوام متحدہ نہیں بلکہ عدالتیں ہیں، یہ عالمی عدالت انصاف کو مطلوب جنگی مجرم ہے، اس کو فلسطینیوں کے خون کا حساب دینا ہوگا۔

اردوان نے کہا کہ قابض صیہونی سوچ کو بے نقاب کرنے کیلیے پُرعزم ہیں، اسرائیلی حکام میں رحم، ضمیر، اخلاق اور اصولوں کا فقدان ہے، کچھ بھی ہو جائے ترکیہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، نسل کشی کرنے والوں کو قانون کے سامنے جوابدہ ٹھہرانا ہوگا، مجرموں کو سزا نہ ملی تو اگلی نسلیں بھی اسی المیے کا سامنا کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخری سانس تک فلسطینیوں کو انصاف دلانے کیلیے جدوجہد جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی نے جنگی جرائم کے مرتکب افراد کو مستحق جواب دیا، سفارتی وفود کا واک آؤٹ نسل کشی کے نیٹ ورک کے منہ پر طمانچہ ہے، غزہ اور لبنان میں ہزاروں بے گناہ افراد کے قاتلوں کو سچ کا سامنا کرنے پر تکلیف ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ایک بار پھر بہادری سے حق کی آواز بلند کی، اپنے جرات مندانہ مؤقف سے دوسرے ممالک میں بھی حوصلہ پیدا کیا ہے، ترکیہ ہر قیمت پر مظلوموں کے ساتھ اور ظالم کے خلاف کھڑا رہے گا۔

Exit mobile version