اس عام سی تصویر میں بہت بڑا خطرہ چھپا ہوا ہے جس کو دیکھنا آسان نہیں۔
جی ہاں واقعی اس جگہ پر ایک تیندوا چھپا ہوا ہے اور اسے تلاش کرنا آسان نہیں۔جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصویر کو دیکھنے پر کوئی جانور نظر نہیں آتا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ تیندوے نے خود کو پس منظر میں بہت کامیابی سے خود کو چھپا لیا ہے۔یہ تصویر وسطی بھارت کے ایک جنگل کی ہے۔
تو کیا آپ اس تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں جو خود آپ کو بھی دیکھ رہا ہے۔اس تیندوے کی معصوم نظر آنے والی نگاہیں جھاڑیوں سے سامنے کی جانب دیکھ رہی ہیں۔

تو کیا آپ اسے ایک منٹ کے اندر تلاش کرسکتے ہیں؟ویسے آپ تیندوا تلاش کرنے میں ناکام رہے تو نیچے تصویر میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔