امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

 

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی۔امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مشیروں سے کہا ہے نومبر مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو اس بات پر یقین نہیں کہ تہران امریکی مطالبات تسلیم کرے گا تاہم امریکی حکام کے مطابق مستقبل میں صدر ٹرمپ کا مؤقف تبدیل بھی ہوسکتا ہے جبکہ ممکنہ دوبارہ حملوں کی نوعیت اور شدت بھی واضح نہیں ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ایران کی تجویز میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور جوہری مذاکرات بحال کرنے کے بدلے امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کی بات شامل تھی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کی پیش کش کی تھی۔

Exit mobile version