بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل

بحرالکاہل میں بننے والا طوفان

بحرالکاہل میں بننے والا طوفان

 

ہونولولو: بحرالکاہل میں بننے والا طوفان نولو کیٹیگری 1 کےسمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہفتےکے آخر تک طوفان نولو شدت اختیارکرکےکیٹیگری 3 کا طوفان بن سکتا ہے، اس طوفان کے زیراثر شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان نولو امریکی ریاست ہوائی کی جانب بڑھ رہا ہے، ہوائی میں طوفان کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں ریاست کے بگ آئی لینڈ پر شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Exit mobile version