چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال

چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال

چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال

چین کے صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا شاندار  ریڈ کارپٹ استقبال  کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول نے امریکا کے 3 روزہ دورے پرپہنچنے والے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ کا میری لینڈ کے فوجی اڈے پر 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا۔ 

اس موقع پر میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر شی جن پنگ کو توپوں کی سلامی دی گئی ۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں  اور  طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوا۔

چینی صدر کا یہ استقبال معمول کے پروٹوکول سے ہٹ کر تھا۔

صدارتی تقریبات کی نگرانی کرنے والے ادارے سی اسپین کے مطابق 11 سال بعد پہلی بار کسی امریکی صدر نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر کسی غیر ملکی رہنما کا استقبال کیا ہے۔ اس سے قبل 2015 میں صدر براک اوباما نے پوپ فرانسس کا یہاں استقبال کیا تھا۔

چینی صدر کے تقریباً 3 سال بعد پہلے دورۂ امریکا کے آغاز پر دونوں رہنماؤں نے مسکراہٹ کے ساتھ ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور چند منٹ گفتگو کی۔  اس کے بعد دونوں صدور الگ الگ گاڑیوں میں واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوگئے، جبکہ ان کی باضابطہ ملاقاتیں جمعرات کو شیڈول ہیں۔

Exit mobile version