ایرانی صدر نے اقوامِ متحدہ میں تیار تقریر سے ہٹ کر خطاب کرنے کی وجہ بتا دی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایرانی صدر نے اقوامِ متحدہ میں تیار تقریر سے ہٹ کر خطاب کرنے کی وجہ بتا دی

ایرانی صدر نے اقوامِ متحدہ میں تیار تقریر سے ہٹ کر خطاب کرنے کی وجہ بتا دی

ایرانی صدر نے اقوامِ متحدہ میں تیار تقریر سے ہٹ کر خطاب کرنے کی وجہ بتا دی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت دفاع کے لیے ہے، ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرروت نہیں۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں سلامتی کے لیے شراکت چاہتے ہیں، ہمسایوں کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد اپنی تیار تقریر سے ہٹ کر تقریر کی، ٹرمپ کی دھمکی آمیز تقریر سُنی تو اپنی تقریر میں ان دھمکیوں کا جواب دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی قوم طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائے گی، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم طاقت کی زبان قبول نہیں کریں گے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امن کے علمبردار خود بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں، جسے وہ تباہ کرنا چاہتے ہیں اس پر دہشت گردی کا الزام لگا دیتے ہیں، وہ ہمیں خطے میں بے امنی کا ذمے دار ٹھہراتے ہیں کیونکہ ہم ان کے آگے سر نہیں جھکاتے۔

مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنا دفاع کیا ہے، ایران جارحیت کے لیے نہیں اپنے دفاع کے لیے طاقت کا حصول چاہتا ہے، ایران اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی ہماری بقاء خطرے میں ڈالنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

Exit mobile version