امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

 

امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگی طیارہ گرنے کا واقعہ ریاست مشی گن میں پیش آیا جہاں جمعرات کے روز پائلٹ معمول کے مطابق تربیتی مشق میں مصروف تھا۔

میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے پائلٹ طیارے کے زمین پر گرنے سے قبل ہی باحفاظت باہر نکل آیا تھا۔ اس حوالے سے ٹیکساس کے ملٹری ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ایف 16 کا تعلق ٹیکساس ائیر نیشنل گارڈ کے 149ویں فائٹر ونگ سے تھا۔

طیارہ الپینا میں نیشنل گارڈ بیس سے تربیتی مشق پر تھا تاہم اس دوران گرینڈ ٹراورس کاؤنٹی میں گر کر تباہ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا سمیت عالمی میڈیا میں بھی وائرل ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ گرنے کی وجہ کا فوری تعین نہیں ہو سکا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Exit mobile version