سویڈن نے ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

سویڈن نے ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

سویڈن نے ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

سویڈن نے ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سویڈن کی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کرتے اہلکار کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

سویڈش وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی اہلکار کی سرگرمیاں  ویانا کنونشن کے منافی تھیں۔

وزیر خارجہ ماریا مالمیر سٹینرگارڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ سویڈش شہریوں اور مفادات کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیر انصاف گنار سٹرومر نے نشریاتی ادارے ایس وی ٹی (SVT) کو بتایا کہ "ہم جانتے ہیں کہ ایران طویل عرصے سے سویڈن کے اندر اور اس کے خلاف سکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔”

Exit mobile version