مقدس مقامات کی جانب حملوں پر او آئی سی برہم، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

مقدس مقامات کی جانب حملوں پر او آئی سی برہم، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان

مقدس مقامات کی جانب حملوں پر او آئی سی برہم

مقدس مقامات کی جانب حملوں پر او آئی سی برہم

 

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثیوں کے مبینہ حملوں اور سعودی عرب کے خلاف جاری کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقدس مقامات اور مساجد کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ تنظیم کے مطابق ایسے حملوں سے عام شہریوں میں خوف پیدا ہوتا ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

او آئی سی نے کہا کہ مقدس مقامات، مساجد اور شہری تنصیبات کے خلاف حملے اسلامی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔ تنظیم نے مقدس مقامات کی حرمت پامال کرنے والوں کو روکنے اور ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائی پر زور دیا۔

تنظیم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کی جانب سے اپنی سلامتی، خودمختاری اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کی جاتی ہے۔

او آئی سی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں ایک حوثی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ حوثی حکام نے مکہ کو نشانہ بنانے کے سعودی دعوے کو مسترد کیا ہے۔

Exit mobile version