چین نے 500 ڈگری شدت والی آگ میں گھس کر انسانوں کو بچا کر نکالنے والے فائر فائٹنگ روبوٹ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
ٹیان لینگ نامی روبوٹ نے 500 ڈگری شدت والی آگ عملی تربیتی مشق کامیابی سے مکمل کی۔
چار ٹانگوں والے اس روبوٹ نے گرمی سے محفوظ رکھنے والا خصوصی حفاظتی لباس پہن رکھا تھا۔
سائنس دانوں کے مطابق ایک بار میں یہ روبوٹ 2 منٹ کے لیے آگ میں گھس کر کام کرسکتا ہے۔
یہ روبوٹ نہ صرف آگ کے مرکز، بلکہ زہریلی گیسوں کے مرکز کا پتا بھی لگا سکتا ہے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو بچا کر نکال سکتا ہے۔
روبوٹ کو تیار کرنے والی کمپنی کو امید ہے کہ مستقبل میں ٹیان لینگ کو فائر فائٹرز کے آگ والی جگہ میں داخل ہونے سے پہلے وہاں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جاسکےگا
