ہماری سعودی عرب کے ساتھ کوئی جنگ نہیں،صدر ایران تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ہماری سعودی عرب کے ساتھ کوئی جنگ نہیں،صدر ایران

ہماری سعودی عرب کے ساتھ کوئی جنگ نہیں، صدر ایران

ہماری سعودی عرب کے ساتھ کوئی جنگ نہیں، صدر ایران

تہران :ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک انداز میں واضح کر دیا ہے کہ ایران کی سعودی عرب کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے میڈیا کوواضح کیا ہے کہ ایران کی سعودی عرب کے ساتھ کوئی جنگ نہیں۔ سعودی عرب پر حملہ کرنے والوں حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ آپس میں لڑنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بارہا کہا ہے خطے کے تمام ممالک کو ایک میز پر بیٹھ کر امن و سلامتی کیلیے بات کرنی چاہیے۔ایرانی صدر نے مزید کہا کل مسقط میں آبنائے ہرمز پر عمان میں ہونے والے مذاکرات میں وہ تمام ممالک شریک ہوں گے، جن کی سر زمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے بین الاقوامی حقوق چاہتا ہے جنگ نہیں، ہم اب بھی امن کو ترجیح دیتے ہیں۔ایک سوال پر ایرانی صدر نے کہا خدا کا شکر ہے کہ ہمارے رہبر معظم زندہ ہیں اور پہلے کی طرح نظام کے اندر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دشمن ان کے ٹھکانے کا سراغ لگانے میں ناکام رہا ہے۔

Exit mobile version