حوثیوں کاباب المندب پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

حوثیوں کاباب المندب پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا

حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا

 

صنعا: یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سینئر اہلکار محمد البخیتی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

باب المندب عالمی سطح پر جہازوں سے تیل گیس اور غذائی اجناس کی منتقلی کیلئے اہم گزر گاہ ہے، جس پر اب حوثیوں کا مکمل کنٹرول ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے مغربی صوبے تعز میں کلیدی اہمیت کے حامل علاقوں اور فوجی اڈوں الخالد اور جبل النصر پر قبضہ کر لیا ہے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں واقع المخا ایئر پورٹ پر بھی قبضہ کر لیا ہے، جبکہ مزاحمت کرنے والوں نے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

 

Exit mobile version