ارجنٹینا میں سمندر اچانک خشک ہونے کی وائرل ویڈیوز نے دنیا بھر میں تشویش پیدا کردی۔
سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیوزمیں دیکھاگیا کہ ارجنٹینا میں بحرِاوقیانوس کا پانی راتوں رات خشک یا اچانک کئی کلومیٹرپیچھےہٹ گیا،جہاں بڑی تعداد میں لوگ ظاہر ہونے والی ساحلی زمین پرموجود ہیں جبکہ دور بڑے بحری جہاز بھی نظر آرہے ہیں۔
ارجنٹائن کےساحلوں پرسمندرکاپانی اچانک غائب ہونےکی اصل وجہ شدیدسمندری مدوجزر اور موسمیاتی دباؤ تھا،جس پر انتہائی تیزہواؤں نے ساحلی پانی کو گہرے سمندر کی جانب دھکیل دیا،جس کےباعث معمول کےکم مدوجزر کےدوران پانی غیرمعمولی حدتک پیچھےہٹ گیا اور سمندرکی تہہ نمایاں ہو گئی، یہ ایک قدرتی عمل عارضی تھا اور چند گھنٹوں بعد سمندر کا پانی دوبارہ اپنی جگہ واپس آگیا۔
پانی اتنا پیچھے کیوں چلا گیا؟
ماہرین کےمطابق اس قسم کے واقعے میں کئی قدرتی عوامل ایک ساتھ اثر انداز ہوسکتے ہیں، اگر تیز ہوائیں ساحل سے سمندر کی سمت مسلسل چلیں تو وہ سطحی پانی کو ساحل سے دور دھکیل سکتی ہیں۔ اسے Wind Setdown کہا جاتا ہے
اس کے علاوہ فضائی دباؤ میں تبدیلی بھی سمندری سطح کو عارضی طور پر متاثر کر سکتی ہے،اچانک سمندر کے پیچھے ہٹنے کو دیکھ کر لوگوں کا سونامی کےبارے میں سوچنافطری ہے،بعض سونامیوں سے پہلے ساحل سے پانی تیزی سے پیچھےہٹ سکتا ہے،لیکن ہر بار سمندر کا پیچھے ہٹنا سونامی کی علامت نہیں ہوتا۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اسےعالمی تباہی اور قیامت کی نشانی تک قرار دیا، تاہم وائرل دعووں کی حقیقت اس سے مختلف ہے۔
