امریکا کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیو جاری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکا کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیو جاری

امریکا کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکا کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

 

فلوریڈا: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کر دیے۔

سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے گزشتہ دو روز کے دوران امریکی بحری جنگی جہاز پر دو مرتبہ بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش کے بعد کی گئی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ جنگی جہاز نے دونوں حملوں سے کامیابی سے بچاؤ کیا اور علاقائی پانیوں میں گشت جاری رکھا، جبکہ حملوں میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اردن میں امریکی اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے اردن میں موجود امریکی ایئربیس پر مبینہ میزائل حملے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Exit mobile version