ایران نے پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی آبنائے ہرمز سے آمدورفت روکنے کا منصوبہ بنا لیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران نے پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی آبنائے ہرمز سے آمدورفت روکنے کا منصوبہ بنا لیا

امریکی پابندیاں

امریکی پابندیاں

 

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی نے پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی آبنائے ہرمز سے آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور کرلیا۔

منصوبے کے تحت ایران مخالف ممالک، کمپنیوں اور افراد کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پابندیوں کے دائرے میں شامل اداروں سے منسلک بحری جہازوں کی ترسیل بھی ممنوع ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل پابندیاں عائد کرنے یا اثاثے منجمد کرنے والوں کا تعین کرے گی، علاوہ ازیں آبنائے ہرمز کے تحفظ، سلامتی اور ترقی کے سٹریٹجک ایکشن پلان کی شق 9 بھی منظور کر لی گئی۔

Exit mobile version