چین اور پاکستان کازراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

چین اور پاکستان کازراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

چین اور پاکستان کازراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

چین اور پاکستان کازراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

چین اور پاکستان کے درمیان زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق  کیا گیا ہے۔

ترجمان چینی سفارت خانہ کے مطابق چین نے پاکستان کو مویشیوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے 3 لاکھ ویکسین خوراکیں فراہم کر دیں، چینی سفارتخانے کی جانب سے LSD اور بروسِیلا میلیٹینسس کے خلاف ویکسینز کا عطیہ دیا گیا ہے۔

چینی ناظم الامور شی یوان چیانگ کی نمائندگی میں ویکسینز NARC کے حوالے کر دی گئی ہیں ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے چین کے بروقت تعاون پر تہہ دل سے  اُن کا شکریہ ادا کیا۔

چینی ویکسینز سے مویشیوں کو بیماریوں سے تحفظ اور پیداوار میں اضافے میں مدد ملے گی، چین کا تعاون چھوٹے کسانوں کے ذریعۂ معاش کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

چینی سفارتخانہ کے مطابق بائیوٹیکنالوجی اور بیماریوں پر قابو پانے کے شعبے میں چین کی مہارت سے پاکستان مستفید ہوگا، چین پاکستان کے ساتھ زرعی تعاون مزید گہرا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Exit mobile version