اٹلی کیلئے سٹوڈنٹ ویزہ درخواستوں میں جعلی کاغذی کارروائی کا انکشاف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

اٹلی کیلئے سٹوڈنٹ ویزہ درخواستوں میں جعلی کاغذی کارروائی کا انکشاف

اٹلی کیلئے سٹوڈنٹ ویزہ درخواستوں میں جعلی کاغذی کارروائی کا انکشاف

اٹلی کیلئے سٹوڈنٹ ویزہ درخواستوں میں جعلی کاغذی کارروائی کا انکشاف

اگر کسی درخواست میں جعلی یا نا قابلِ تصدیق دستاویزات پائی گئیں تو ویزہ درخواست فوری مسترد کر دی جائے گی، جس سے آئندہ کے تمام ویزہ ریکارڈ پر بھی شدید منفی اثر پڑے گا؛ پاکستان میں اٹلی کے سفارتخانے کا انتباہ

اسلام آباد میں قائم اٹلی کے سفارت خانے کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے لیے اٹلی جانے کے خواہش مند پاکستانی طلباء کی سٹڈی ویزہ درخواستوں کے ساتھ جعلی اور مشکوک دستاویزات منسلک کیے جانے کے رجحان میں بے پناہ اور غیر معمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت وارننگ جاری کردی۔ اس حوالے سے اٹلی کے سفارت خانے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں سفارت خانے نے خاص طور پر بینک سٹیٹمنٹس، آمدنی کے ذرائع اور مالیاتی وسائل سے متعلق دستاویزات میں جعل سازی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے طلباء کو آئندہ کے لیے سخت نتائج سے خبردار کردیا۔

سٹڈی ویزہ کے خواہش مند تمام طلباء کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جعلی، من گھڑت یا مشکوک دستاویزات پیش کرنے سے مکمل طور پر گریز کریں، اگر کسی بھی درخواست دہندہ کی فائل میں جعلی یا نا قابلِ تصدیق دستاویزات پائی گئیں تو اس کی موجودہ ویزہ درخواست فوری طور پر مسترد کر دی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جعلی دستاویزات کا استعمال ناصرف موجودہ درخواست کی منسوخی کا باعث بنے گا بلکہ اس سے درخواست دہندہ کے آئندہ کے تمام ویزہ ریکارڈ پر شدید منفی اثر پڑے گا، جس کے نتیجے میں وہ اٹلی یا دیگر یورپی ممالک کا سفر کرنے کے لیے ہمیشہ کے لیے نااہل یا بلیک لسٹ بھی ہو سکتے ہیں

 

Exit mobile version