امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ

امریکی اقتصادی پابندیاں

امریکی اقتصادی پابندیاں

 

تہران: امریکی اقتصادی پابندیوں اور ایرانی تیل کی ناکہ بندی کے باعث ایران پر شدید معاشی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق پابندیوں نے تیل کی برآمدات اور بیرونی مالیاتی ذرائع تک رسائی مفلوج کردی ہے جبکہ ایرانی کرنسی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور مہنگائی میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کے پاس صرف دو ماہ کا پٹرول ذخیرہ باقی ہے، جنگ کے باعث معاشی مشکلات مزید سنگین ہوگئی ہیں، تاہم ایران نے خبردار کیا ہے کہ شدید اقتصادی دباؤ کے نتیجے میں فوجی کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

Exit mobile version