ابراہم لنکن 250 دن سمندر میں رہنے کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ابراہم لنکن 250 دن سمندر میں رہنے کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا

ابراہم لنکن 250 دن سمندر میں رہنے کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا

ابراہم لنکن 250 دن سمندر میں رہنے کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا

امریکی جوہری طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن مسلسل 250 دن تک سمندر میں رہنے کے بعد تھائی لینڈ کے ساحلی شہر پٹایا پہنچ گیا۔

تھائی لینڈ پہنچنے کے بعد ابراہم لنکن جہاز پر موجود تقریباً 5 ہزار اہلکاروں کو طویل عرصے بعد ساحل پر آرام کا موقع ملا ہے۔

گزشتہ نومبر میں امریکی جہاز سان ڈیاگو سے چھ ماہ کے مشن پر روانہ ہوا تھا تاہم ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے بعد اسے خلیج کی جانب روانہ کردیا گیا جس کے باعث اہلکاروں کا سمندر میں قیام غیرمعمولی طور پر طویل ہوگیا۔

Exit mobile version