ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ

مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ

مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ

 

واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کر رہے، ایران کوئی بے وقعت معاہدہ کر بھی لے تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے موجودہ صورتحال زیادہ پسند ہے، آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے ناگزیر انجام کو ٹالنے کی کوشش کر رہا ہے، ایرانی عوام آخر کب کھڑے ہوں گے اورلڑیں گے؟

Exit mobile version