عراق کو 80 کروڑ ڈالر کے امریکی فوجی سازوسامان کی منظوری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

عراق کو 80 کروڑ ڈالر کے امریکی فوجی سازوسامان کی منظوری

عراق کو 80 کروڑ ڈالر کے امریکی فوجی سازوسامان کی منظوری

عراق کو 80 کروڑ ڈالر کے امریکی فوجی سازوسامان کی منظوری

امریکہ نے عراق کو 80 کروڑ ڈالرز مالیت کے فوجی ہیلی کاپٹرز اور متعلقہ سامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس فروخت سے عراق کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو گی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹرز سے عراق کی فضائی نقل و حمل، نگرانی اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں  بھی اضافہ ہو گا۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کا مرکزی ٹھیکہ امریکی کمپنی بیل ٹیکسٹرون کو دیا جائے گا۔

Exit mobile version