چین میں 800 مسافروں کی گنجائش والے دیو ہیکل طیارے کی تیاری کا آغاز تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا سائنس و ٹیکنالوجی

چین میں 800 مسافروں کی گنجائش والے دیو ہیکل طیارے کی تیاری کا آغاز

چین میں 800 مسافروں کی گنجائش والے دیو ہیکل طیارے کی تیاری کا آغاز

چین میں 800 مسافروں کی گنجائش والے دیو ہیکل طیارے کی تیاری کا آغاز

چین نے عالمی طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے 800 مسافروں کی گنجائش رکھنے والے ایک دیوہیکل طیارے کے منصوبے کی نقاب کشائی کردی۔

مجوزہ طیارے کے پروں کا پھیلاؤ تقریباً 230 فٹ ہوگی،جبکہ اس میں روایتی ٹیوب نما دھڑ اور پروں کے ڈیزائن کے بجائے وسیع فلائنگ وِنگ یعنی پرندے کے پروں جیسی مربوط ساخت اپنائی جائے گی۔

230 فٹ کے وِنگ اسپین کے ساتھ اس طیارے کے پروں کا پھیلاؤ بی ٹو اسپرٹ اسٹیلتھ بمبار کے مقابلے میں تقریباً 1.6 گنا زیادہ ہوگا۔

طیارے کی مسافروں کو بٹھانےکی گنجائش بھی دنیا کے موجودہ سب سے بڑے مسافر طیارے ایئربس اے 380 سے کہیں زیادہ ہوگی۔ ایئربس اے 380 میں عام طور پر تقریباً 555 مسافر سفر کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version