انٹرنیٹ پر اکثر تصویری پہیلیاں سامنے آکر لوگوں کے ذہنوں کو گھما دیتی ہے۔
ایسی ہی ایک پہیلی انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے جو کافی دلچسپ ہے۔
بس آپ کو تصویر دیکھ کر بتانا ہے کہ اس میں ایسی کیا گڑبڑ ہے جو آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود نظر نہیں آتی۔
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصویر میں ایک خاتون بیٹھی ہوئی کتاب پڑھ رہی ہے جو کہ گھر کا کوئی کمرہ لگتا ہے۔
سرسری نظر میں سب کچھ معمول پر نظر آتا ہے مگر اس میں دانستہ طور پر 3 غلطیاں موجود ہیں۔
آپ کو غور سے دیکھ کر بس غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔
اس طرح کی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہوتی ہیں اور لوگوں کی اچھی خاصی ذہنی آزمائش ہوجاتی ہے۔
اس طرح کے سوالات سے مرکزی اعصابی نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ دماغ متحرک ہوتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
تو کیا آپ نے اس تصویر میں موجود غلطیوں کو پکڑ لیا ہے؟
اگر نہیں تو چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں۔
تصویر میں پہلی غلطی تو وال کلاک میں موجود ہے جس میں نمبر غلط ترتیب سے موجود ہیں۔
دوسری غلطی دیوار پر لگے کیلنڈر میں موجود ہے جس میں جون کے مہینے میں 31 دن دیے گئے ہیں جبکہ یہ مہینہ 30 دنوں کا ہوتا ہے۔
تیسری غلطی کے لیے خاتون کے پیروں کو دیکھیں تو آپ کو احساس ہوگا کہ ایک پیر میں جوتا ہے جبکہ دوسرے پیر میں سلیپر۔
