بچے کی پیدائش پر ایک سال کی چھٹی‌! خواتین سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

بچے کی پیدائش پر ایک سال کی چھٹی‌! خواتین سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

بچے کی پیدائش پر ایک سال کی چھٹی‌! خواتین سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

بچے کی پیدائش پر ایک سال کی چھٹی‌! خواتین سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

خواتین سرکاری ملازمین کے لئے تیسرے بچے پر بھی ایک سال کی زچگی کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست تمل ناڈو حکومت نے خواتین سرکاری ملازمین کے لیے زچگی کی چھٹی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے تیسرے بچے کی پیدائش پر بھی 365 دن کی چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔

اس سے قبل تمل ناڈو میں خواتین سرکاری ملازمین کو پہلے دو بچوں کی پیدائش پر 365 دن تک مکمل تنخواہ کے ساتھ زچگی کی چھٹی ملتی تھی، جبکہ تیسرے بچے کی صورت میں یہ مدت صرف 12 ہفتے یعنی 84 دن تھی۔

ریاستی حکومت کے نئے فیصلے کے بعد تیسرے بچے کی پیدائش پر بھی خواتین سرکاری ملازمین کو پہلے دو بچوں کے برابر ایک سال کی زچگی کی چھٹی حاصل ہوگی۔

یہ اعلان انسانی وسائل کے انتظام کے وزیر ڈی سرتھ کمار نے 18 اگست 2026 کو ریاستی اسمبلی میں اپنے محکمے سے متعلق مطالباتِ زر پر بحث کے دوران کیا۔

اس اقدام کا مقصد خواتین کی فلاح و بہبود، انہیں ملازمت کے دوران سہولت فراہم کرنا اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ تاہم یہ سہولت فی الحال خواتین سرکاری ملازمین تک محدود ہے اور ریاست کی تمام ملازمت پیشہ خواتین اس کی حقدار نہیں ہوں گی۔

تیسرے بچے کے لیے زچگی کی چھٹی کے سابقہ نظام پر قانونی سطح پر بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے مئی 2025 کے ایک فیصلے میں اس امر پر زور دیا تھا کہ صرف تیسرے بچے کی پیدائش کی بنیاد پر کسی خاتون کو زچگی کی سہولیات سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کی مجموعی شرحِ پیدائش 1.4 سے بھی کم ہے، جبکہ تقریباً 16 فیصد آبادی 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔

حکومت نے تاہم واضح طور پر اس فیصلے کو آبادی بڑھانے کی پالیسی قرار نہیں دیا بلکہ اسے خواتین کی فلاح اور بااختیار بنانے سے متعلق اقدام کے طور پر پیش کیا ہے۔

نئے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے باقاعدہ سرکاری حکم نامہ جاری کیا جائے گا، جس کے بعد تیسرے بچے کی پیدائش پر ایک سال کی زچگی کی چھٹی کا نیا طریقہ کار نافذ ہوگا۔

Exit mobile version