ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے‘‘ٹرمپ کو ایرانی آرمی چیف کا جواب تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے‘‘ٹرمپ کو ایرانی آرمی چیف کا جواب

ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے‘‘ٹرمپ کو ایرانی آرمی چیف کا جواب

ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے‘‘ٹرمپ کو ایرانی آرمی چیف کا جواب

امریکی افواج کو عملاً یہاں سے نکال دیا گیا ہے ،اب انہیں خلیج، بحیرہ عمان یا آبنائے ہرمز میں داخل ہونےکی اجازت نہیں،میجر جنرل امیر حاتمی

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے آبنائے ہرمزکو امریکی علاقہ قرار دینےکے ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کو عملاً یہاں سے نکال دیا گیا ہے اور اب انہیں خلیج، بحیرہ عمان یا آبنائے ہرمز میں داخل ہونےکی اجازت نہیں ہے۔ایسی باتوں پر مذاق کرنا بھی بڑی غلطی ہے، کیونکہ یہ ایران ہے، اس کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو دوبارہ ان کی سابقہ پوزیشن میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ امن مفاہمتی یادداشت پر طاقت اور وقار کے ساتھ اتفاق کیا،ایران نے سابق ایرانی رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اصولوں کو بھی مدنظر رکھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بجائے مضبوط مؤقف کے ساتھ کیا گیا،معاہدے کو ماہرین کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد تیار کیا گیا

دوسری جانب اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ میں فوجی اور سیاسی محاذوں پر کامیابی حاصل کی۔

اپنے نئے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں 9 اہداف مقرر کیے تھے، دونوں کسی ایک مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

امریکا اور اسرائیل کو جنگ میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا،سفارتی محاذ پر ہونے والا معاہدہ ایران کے لیے باعثِ فخر ہے

Exit mobile version