حالیہ جنگ میں دشمن کے 200 سے زائد طیارے مار گرائے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

حالیہ جنگ میں دشمن کے 200 سے زائد طیارے مار گرائے

حالیہ جنگ میں دشمن کے 200 سے زائد طیارے مار گرائے

حالیہ جنگ میں دشمن کے 200 سے زائد طیارے مار گرائے

ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں دشمن کے 200 سے زائد طیارے مار گرائے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ میں ایران نے دشمن کے 200 سے زائد طیارے مار گرائے ہیں۔

جنرل ایزدی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے باوجود ایران ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچا اور دنیا کے سامنے مزید مضبوط ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی بڑی عسکری طاقتوں اور نیٹو کی دشمن کی حمایت کے باوجود ایران فاتح بن کر ابھرا۔ اصفہان میں آپریشن کے دوران طبس کے واقعے جیسا واقعہ پیش آیا۔

Exit mobile version