اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر اٹلی کے دارالحکومت روم میں پاکستانی سفارتخانے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی

تقریب میں بچوں نے قومی رنگوں کے لباس پہن کر شرکت کی، جبکہ سفیرِ پاکستان علی جاوید نے قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے یومِ آزادی کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

سفیر علی جاوید نے تحریکِ آزادی کے رہنماؤں اور برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے ملکی معیشت اور پاکستان اٹلی تعلقات میں کردار کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا۔ سفیر کے مطابق اٹلی میں 3 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جنہوں نے 2025 میں پاکستان کو تقریباً 1.3 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھیجیں، جبکہ اسی عرصے میں پاکستان سے اٹلی کو برآمدات 1.16 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں

تقریب کے دوران اٹلی میں زیرِ تعلیم 4 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ کے کردار کو بھی سراہا گیا۔ سفارتخانے نے کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں تیسرے اچیومنٹ ایوارڈز کے اجرا کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر سفارتخانے اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان رابطے مزید مضبوط بنانے کے لیے ’’1+1‘‘ مہم بھی متعارف کرائی گئی، جس کا مقصد سفارتخانے کے واٹس ایپ براڈکاسٹ کے صارفین کی تعداد 20 ہزار سے بڑھا کر رواں سال کے اختتام تک 40 ہزار کرنا ہے

یوں روم میں منعقدہ یومِ آزادی کی تقریب نے نہ صرف پاکستان کی آزادی کی خوشیوں کو اجاگر کیا بلکہ اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی محنت، خدمات اور وطن سے محبت کو بھی نمایاں کیا۔

Exit mobile version