دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت، پاسداران انقلاب کو حکم جاری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت، پاسداران انقلاب کو حکم جاری

دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت، پاسداران انقلاب کو حکم جاری

دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت، پاسداران انقلاب کو حکم جاری

نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت ایران کے پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے امریکی میڈیا پی بی ایس کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاسداران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت اس قدر بڑھائیں کہ ملکی سرحدوں سے جارحانہ آپریشنز کو دشمن کی زمین تک انجام دیا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کا جنگی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے 100 گنا زیادہ ہے، مگر دشمن کے تمام 14 مقاصد ناکامی سے دوچار کیے گئے ہیں۔ کسی دشمن ملک کا نام لیے بغیر پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر نے کہا ایران کو اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ جنگ دشمن کے علاقے تک لے جا سکے اور جارحانہ ڈاکٹرائن کی یہ خصوصیت پوری ہونی چاہیے۔

جنرل رضا نقدی نے کہا اس صلاحیت کو حاصل کریں تاکہ جب ضرورت ہو اسے انجام دیا جا سکے، جنگ کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ مستقبل میں ایران کی فوجی حکمت عملی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فورسز نے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو آزمایا بلکہ امریکی فوج کی جنگی حکمت عملی اور صلاحیتوں کا بھی مشاہدہ کیا، ایران خود کو موجودہ جنگ میں فاتح سمجھتا ہے۔

Exit mobile version