روس جہاں ضروری اور مناسب سمجھے گا، وہاں کارروائی کرے گا: پیوٹن تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

روس جہاں ضروری اور مناسب سمجھے گا، وہاں کارروائی کرے گا: پیوٹن

روس جہاں ضروری اور مناسب سمجھے گا، وہاں کارروائی کرے گا: پیوٹن

روس جہاں ضروری اور مناسب سمجھے گا، وہاں کارروائی کرے گا: پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لیے تو روس بھی اسی انداز میں جواب دے گا، روس جہاں ضروری اور مناسب سمجھے گا، وہاں کارروائی کرے گا۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے روسی جزیرے سخالین میں بحری فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ نیٹو ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں مداخلت بڑھا رہا ہے، آرکٹک میں کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کے حکام روسی بحری جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ممالک کی جانب سے روسی تجارتی جہازوں کو قبضے میں لینا بحری قزاقی ہے۔

Exit mobile version