ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا، سعودیہ، ترکیہ، پاکستان کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا، سعودیہ، ترکیہ، پاکستان کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ

ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے سہ فریقی دفاعی معاہدے "معاہدۂ مکہ” پر دستخط کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان "معاہدۂ مکہ” کے نام سے نیا سہ فریقی دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔

History

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کا دورہ کیا، سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پایا۔

ینوں رہنماوٴں نے تاریخی تعلقات، اسلامی اخوت، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور دیرینہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے "مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے” پر دستخط کیے۔

سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ترک صدر اور پاکستانی وزیرِ اعظم

اس معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کی اجتماعی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا، خطے اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا اور مشترکہ سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے اتفاق کیا کہ اگر کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، معاہدے میں دفاعی تعاون کے تمام شعبوں کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی شقیں بھی شامل ہیں۔

Exit mobile version