امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے معاہدہ کرنے کا خواہاں ہوں، میں لوگوں کو مرتا نہیں دیکھنا چاہتا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ بات چیت جاری ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے ایران سےمعاہدہ کرنےکاخواہاں ہیں،کیونکہ میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران پر ایک انتہائی شدید اور تاریخی نوعیت کے حملے کی تیاری مکمل کر لی تھی، جو گزشتہ ماہ کے حملوں سے بھی کہیں بڑا تھا تاہم ایرانی حکام نے خود ان سے رابطہ کیا اور التجا کی کہ حملہ نہ کیا جائے اور مذاکرات کی میز پر بات کی جائے۔
امریکی صدر نے کہا "ہماری پہلی ترجیح سفارتی حل کی تلاش ہے اور مجھے امید ہے کہ آبنائے ہرمز کو بھی جلد بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ لیکن میں ایک بات پھر واضح کر دوں کہ ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی و جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا احترام کرتا ہے لیکن ایران اپنی بات سے مُکر جاتا ہے
