ایران سے جنگ میں امریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو گئے: رپورٹ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران سے جنگ میں امریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو گئے: رپورٹ

ایران سے جنگ میں امریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو گئے: رپورٹ

ایران سے جنگ میں امریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو گئے: رپورٹ

ایران سے جنگ میں امریکا کے اہم فضائی دفاعی نظاموں کے 80 فیصد میزائل ختم ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکی فوج اپنے تھاڈ دفاعی نظام کے 80 فیصد اور پیٹریاٹ نظام کے تقریباً نصف انٹرسیپٹرز استعمال کر چکی ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے پہلے امریکا کے پاس جدید پیٹریاٹ نظام کے تقریباً 2200 انٹرسیپٹرز اور 452 تھاڈ میزائل موجود تھے۔

امریکی فوج کے اعلیٰ کمانڈرز خبردار کر چکے ہیں کہ پینٹاگون کے اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر انتہائی خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب خلیجی اتحادی ممالک نے بھی فضائی دفاعی نظاموں کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Exit mobile version