چین نے ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کریں اور تنازع کے حل کے لیے سفارتی مذاکرات کی راہ اختیار کریں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں، جبکہ کشیدگی میں مزید اضافہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے
چین نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور تمام متعلقہ فریق تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی و سفارتی ذرائع سے اختلافات ختم کریں۔ بیجنگ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور تعمیری مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
