الجیریا میں بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

الجیریا میں بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

الجیریا میں بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

الجیریا میں بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

الجزائر کے شمالی صوبے بومرداس میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 25 افراد ہلاک جبکہ 44 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس شاہراہ پر سفر کے دوران بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری اور الٹ گئی۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ ان کے لواحقین کو اطلاع دی جا رہی ہے۔

الجزائری حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اگرچہ حادثے کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی، تاہم ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تیز رفتاری، ڈرائیور کا گاڑی پر قابو کھو دینا یا ناقص سڑک اس سانحے کا سبب ہوسکتے ہیں۔

حکام کے مطابق تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، گاڑیوں کی ناقص حالت اور بعض شاہراہوں پر حفاظتی انتظامات کی کمی ہر سال ہزاروں حادثات کا باعث بنتی ہے۔

حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version