آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، ن لیگ 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، ن لیگ 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، ن لیگ 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، ن لیگ 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب

میرپور، آزاد کشمیر: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا۔
13 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئے جس کے مطابق ن لیگ نے 9 اور پیپلزپارٹی نے 4 نشستوں پر میدان ماریا۔ میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں عوام نے پیر کو ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہا امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونا تھا تاہم چیف الیکشن کمشنر نے میرپور ڈویژن میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھادیا جو کہ 6 بجے تک جاری رہا جس کے بعد پولنگ کا عمل روک کر ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

 

Exit mobile version