’’جیل میں ہی بارات اور رخصتی‘‘ قتل کے مجرم قیدیوں کی دلچسپ شادی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

’’جیل میں ہی بارات اور رخصتی‘‘ قتل کے مجرم قیدیوں کی دلچسپ شادی

’’جیل میں ہی بارات اور رخصتی‘‘ قتل کے مجرم قیدیوں کی دلچسپ شادی

’’جیل میں ہی بارات اور رخصتی‘‘ قتل کے مجرم قیدیوں کی دلچسپ شادی

عمر قید کے مجرم مرد اور خاتون قیدیوں کو ایک دوسرے سے اتنی گہری محبت ہوئی کہ جیل میں ہی لو میرج کر لی۔

پیار کب، کہیں بھی اور کسی سے بھی ہو جاتا ہے اور یہ مقولہ ایک بار پھر درست ثابت ہوا بھارتی ریاست راجسھتان کی ایک جیل میں جہاں دو قیدیوں کی لو میرج کرائی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جودھپور کی جیل میں قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے مرد اور خاتون قیدی ایک دوسرے کی محبت میں ایسے گرفتار ہوئے کہ زندگی بھر ساتھ نبھانے کے عہد و پیماں ہوئے اور جیل کے اندر ہی شادی رچا لی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں قیدیوں کو شادی کے بندھن میں بندنے کے لیے پہلے راجسھتان ہائی کورٹ سے اجازت لینی پڑی اور اجازت ملنے کے بعد جیل حکام، پولیس اور قیدی دولہا دلن کے اہلخانہ کی موجودگی میں جیل کے اندر ان کی شادی انجام پائی۔

جیل کے کھلے میدان میں منڈپ سجا جہاں مولا رام اور سیما کی شادی کی رسومات پوری کی گئیں۔

واضح رہے کہ مولا رام زمین کے تنازع پر اپنے پڑوسی کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوئے پر عمر قید کاٹ رہا ہے جب کہ جودھپور کی رہنے والی سیما اپنے شوہر کے قتل کے کیس میں جیل آئی تھی۔

Exit mobile version