ایران کیخلاف امریکی کارروائیوں کیلئے اڈے دینے سے اٹلی کا صاف انکار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران کیخلاف امریکی کارروائیوں کیلئے اڈے دینے سے اٹلی کا صاف انکار

ایران کیخلاف امریکی کارروائیوں کیلئے اڈے دینے سے اٹلی کا صاف انکار

ایران کیخلاف امریکی کارروائیوں کیلئے اڈے دینے سے اٹلی کا صاف انکار

ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے اڈے دینے سے اٹلی کا صاف انکار، وزیراعظم جارجیا میلونی کا دوٹوک مؤقف

اٹلی نے ایران کے خلاف کسی بھی امریکی فوجی کارروائی کے لیے اپنی سرزمین یا فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے واضح کیا ہے کہ اٹلی ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے اپنے اڈے فراہم نہیں کر سکتا۔

جارجیا میلونی کا کہنا ہے کہ اٹلی خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے سفارتی کوششوں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے۔ ان کے اس دوٹوک مؤقف سے امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کے درمیان ایران کے معاملے پر پالیسی اختلافات ایک بار پھر نمایاں ہوگئے ہیں۔

اٹلی کے واضح انکار کے بعد ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائیوں میں یورپی اتحادیوں کے کردار پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Exit mobile version