امریکہ کی مسلسل کارروائیوں پر چین بول پڑا،مشرقِ وسطیٰ میں ایک غلط قدم دنیا پر بھاری پڑ سکتا ہے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکہ کی مسلسل کارروائیوں پر چین بول پڑا،مشرقِ وسطیٰ میں ایک غلط قدم دنیا پر بھاری پڑ سکتا ہے

امریکہ کی مسلسل کارروائیوں پر چین بول پڑا،مشرقِ وسطیٰ میں ایک غلط قدم دنیا پر بھاری پڑ سکتا ہے

امریکہ کی مسلسل کارروائیوں پر چین بول پڑا،مشرقِ وسطیٰ میں ایک غلط قدم دنیا پر بھاری پڑ سکتا ہے

مریکہ کی جانب سے ایران پر مسلسل فضائی کارروائیوں کے بعد چین نے مشرقِ وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیجنگ خطے میں جاری عسکری کارروائیوں کے مزید پھیلاؤ کا مخالف ہے اور تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکیں اور اختلافات کے حل کے لیے سفارتی مذاکرات کا راستہ اختیار کریں

چین نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نہ صرف علاقائی امن بلکہ عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ بیجنگ نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین، متعلقہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی استحکام کا احترام ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے

دوسری جانب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث آبنائے ہرمز سمیت پورے خطے میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ عالمی برادری سفارتی کوششوں کے ذریعے صورتحال کو قابو میں لانے پر زور دے رہی ہے۔

Exit mobile version