الجزائر یتیم خانے میں آگ لگنے سے 11بچے جاں بحق، 19زخمی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

الجزائر یتیم خانے میں آگ لگنے سے 11بچے جاں بحق، 19زخمی

الجزائر یتیم خانے میں آگ لگنے سے 11بچے جاں بحق، 19زخمی

الجزائر یتیم خانے میں آگ لگنے سے 11بچے جاں بحق، 19زخمی

الجزائر کے دارالحکومت الجزائر کے مشرقی نواحی علاقے محمدیہ میں واقع ایک یتیم خانے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔شہری دفاع کے ادارے کے مطابق آگ جمعرات کی صبح لگی جس پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 10 افراد جھلس گئے جبکہ 5 معذور افراد کو باحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔حکام نے تاحال جاں بحق افراد کی شناخت، عمر یا آگ لگنے کی وجہ سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 11 ہے تاہم اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔الجزائر میں حالیہ دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ شہری دفاع کے ادارے کے مطابق 8 جولائی سے ملک بھر میں 913 آگ لگنے کے واقعات پر قابو پایا جا چکا ہے۔

Exit mobile version