آبنائے ہرمزبین الاقوامی بحری آمد و رفت کا ایک نہایت اہم راستہ ہے، چینی وزارت خارجہ
چین نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز اور تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کےترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ تمام فریق خطے میں کشیدگی بڑھانے سے اجتناب کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
ترجمان کاکہنا تھاکہ آبنائے ہرمزبین الاقوامی بحری آمد و رفت کا ایک نہایت اہم راستہ ہے،جہاں آزاد اور محفوظ جہاز رانی کا برقرار رہنا عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
چینی وزارت خارجہ نےکہاکہ آبنائےہرمز میں آزاد اورمحفوظ آمدورفت تمام ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے، لہٰذا اس سے متعلق تمام معاملات کو بات چیت،سفارتکاری اور پرامن ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔
خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کیا جائے، چینی وزارت خارجہ کا فریقن کو مشورہ

خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کیا جائے، چینی وزارت خارجہ کا فریقن کو مشورہ