چین کا اگلا فیصلہ تیل کی قیمت پر کیا اثر ڈالے گا؟ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

چین کا اگلا فیصلہ تیل کی قیمت پر کیا اثر ڈالے گا؟

چین کا اگلا فیصلہ تیل کی قیمت پر کیا اثر ڈالے گا؟

چین کا اگلا فیصلہ تیل کی قیمت پر کیا اثر ڈالے گا؟

 ایران اور امریکا میں تنازع بڑھنے کے ساتھ ہی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ایران اور امریکا میں تنازع بڑھنے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے اور معاشی ماہرین اس حوالے سے انتباہات بھی جاری رہے ہیں

تاہم اس صورتحال میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں تیل کی قیمتوں میں چین کے عمل دخل سے متعلق اہم دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کا اگلا فیصلہ تیل کی عالمی قیمتوں کا رخ بدل سکتا ہے، کیونکہ بیجنگ کی خریداری عالمی منڈی کے لیے فیصلہ کن بن گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی تیل کی قیمتوں کا مستقبل اب صرف اوپیک کی پیداوار یا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل پر نہیں بلکہ چین کے فیصلوں پر بھی منحصر ہوتا جا رہا ہے۔

چینی درآمدات میں کمی سے قیمتیں قابو میں رہیں۔ تاہم طلب بڑھنے پر خام تیل مزید مہنگا ہو سکتا ہے، اور اس میں چینی پالیسی کلیدی عنصر ہے۔

Exit mobile version